
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ باون منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، حکومتی اراکین کے شور شرابے پر اپوزیشن نے اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے باہر چلے گئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپلیمنٹری بجٹ مطالبات زر کا آغاز کردیا۔ اپوزیشں کی جانب سے جمع کروائی گئی کٹوتی کی تحریک پر کارروائی شروع ہوئی تو حکومتی اراکین نے بھی شور شرابا شروع کیا۔اپوزیشن رکن اسمبلی رانا آفتاب نے کہا کہ اسپیکر صاحب حکومتی اراکین کو خاموش کروائیں۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ گزشتہ روز آپ نے بھی شور شرابا کیا، اب آپ بھی اسی شور شرابے میں بولیں۔اپوزیشن اراکین کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین کا شور شرابا دیکھ کر اسپیکر نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز آپ لوگ میری بات نہیں مان رہے آج یہ نہیں مان رہے۔اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بھی نعرے لگائے، اسپیکر نے اراکین کو نشستوں پربیٹھنےکی تنبیہہ کی۔ جس کے بعد اپوزیشن نے اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے باہر چلے گئے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved