پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی برقرار رکھنے کا ارادہ ہے،امریکی صدر

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی ’’طویل عرصے‘‘ تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندی کب تک بر قرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں۔۔ فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد کیا گیا۔ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جو پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری نے فائرنگ کر کے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال 2021 ء میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔