پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں

Share

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی۔عدالت نے 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی، درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے گزشتہ ہفتے 9 مئی کیس میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو قید کی سزا سنائی تھی۔