پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکا، ابتدائی رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش

Share

گزشتہ روز شاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوع سے خود کش حملے کے شواہد ملے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے پلرز گرنے سے چھت گری، جس سے زیادہ نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی لیپس کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس لائن گیٹ، فیملی کوارٹرز سائیڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پر تحقیقات جاری ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے میں اب تک 88 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 157 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیس لائن دھماکا، سہولتوں اور رابطے کا فقدان سامنے آیا ہے زخمی 4 گھنٹے تک ملبے تلے مدد کیلئے پکارتے رہےخود کش دھماکے کے شہداء میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد ریسکیو کارروائیاں رات میں بھی جاری رہیں جو آج بھی جاری ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *