
پشاور میں 9 مئی کے پرتشدد مظاہرے کے دوران ریڈیو پاکستان سے آلات چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم جانی شہزاد سے قدیمی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون کیبل، 3 مائیکس اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف تھانا شرقی پشاورمیں مقدمہ درج ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزم سے مزید پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 10 مئی عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت نذرآتش کردی تھی اور چاغی کے پہاڑ کا ماڈل بھی جلا دیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved