پرویز خٹک بھی استحکام پاکستان پارٹی کے ہونے کو تیار ، ترین سے معاملات طے پا گئے

Share

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی جلد جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کو جائن کرنے والے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کافی دنوں سے رابطے ہیں جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے ، انہیں پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے