پرویزالہٰی نے لکھ کر مجھے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دی ہے،جمعہ کوایڈوائس گورنر کو بھجوادی جائےگی

Share

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی دو الگ سیاسی جماعتیں ہیں، ق لیگ کی جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے حوالے سے اپنی پالیسی ہے۔ زمان پارک میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات کے ذمہ دارجنرل باجوہ ہیں، نیب جنرل (ر) باجوہ کے کنٹرول میں تھا، انہوں نے نے میری مخالفت کے باوجود سب کو این آر او دیا، میری حکومت گرانے کا واحد ذمہ دار جنرل باجوہ ہے، وہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پرویز الہٰی نے لکھ کر مجھے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے دی ہے، جمعے کو یہ ایڈوائس گورنر کو بھجوادی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ آزاد جماعت ہے، ن لیگ سے مذاکرات کر سکتی ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ امریکا میری حکومت گرانے میں کتنا ذمہ دار ہے کچھ نہیں کہہ سکتا، سائفر کی انکوائری اسی لیے چاہتا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *