پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

Share

چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 سے زائد افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والے 24 سالہ طالبعلم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔چیک حکام کا کہنا ہے واقعے کا بین الاقوامی دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا یونیورسٹی کا ہی طالب علم تھا اور شہر کے نزدیکی قصبے میں رہتا تھا، اس کے والد بھی آج صبح مردہ پائے گئے تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور طالب علم بیرون ملک ہونے والے فائرنگ کے ایسے ہی واقعات سے متاثر تھا تاہم طالبعلم کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق نہیں تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں