پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا

Share

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی 19 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے، جہاں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں پر موجود متعدد افغان طالبان ہلاک یا فرار ہوچکے ہیں۔ کئی افغان فوجی لاشیں، یونیفارم اور ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوئے۔طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، افغانستان پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کررہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے خلاف پاک فوج کی یہ بڑی اور اہم کامیابی ہے