پاک فضائیہ آپریشن سےگھبرا کر اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے پر بھارتی گروپ کیپٹن برطرف

Share

مقبوضہ کشمیر میں 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ کے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘ سے گھبرا کر اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے پر بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کو برطرف کردیا گیا۔بھارتی فضائیہ کےگروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے27 فروری 2019ء کوپاک بھارت کشیدگی کے دوران بوکھلاہٹ میں اپناہی ہیلی کاپٹر بڈگام میں مار گرایا تھا، ہیلی کاپٹرگرائے جانے سے بھارتی ائیرفورس کے 6 اہلکاروں سمیت7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی گروپ کیپٹن اور دیگر کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی ہوئی جس میں سمن رائے چوہدری کی برطرفی کا حکم دیا گیا۔گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے اپنے ہی ایم آئی 17ہیلی کاپٹرکو میزائل سے مارگرانے کا آرڈر دیا تھا، واقعےکے وقت تعینات ائیرٹریفک کنٹرولر ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کی سرزنش بھی کی گئی ہے اور بطور سزا ائیرٹریفک کنٹرولر ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کی تنزلی کی جائےگی۔یاد رہےکہ پاک فضائیہ نے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ’ کےدوران بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ گرا کر اسے پکڑلیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *