پاک ترکیہ مشترکہ مشقیں،ترکیہ کاجہاز “برگازادہ” کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

Share

مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے ترک بحریہ کا جہاز ‘برگازادہ’ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کےاعلی حکام اورترکیہ کے سفارتی عملے نے شاندار استقبال کیا۔ترجمان نے کہا کہ جہاز کے دورے کامقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ وارانہ تعلقات کا فروغ ہے،دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے بحری جہازکے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *