
بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحد بابِ دوستی کو آمد و رفت اور تجارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابِ دوستی گزشتہ شام افغان شیلنگ کے بعد سے بند تھا۔چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابِ دوستی کھلنے کے بعد پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت اور دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔بابِ دوستی پر پاکستانی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیںدوسری جانب پاک افغان سرحد کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے آج سول ملٹری کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔سیکیورٹی اجلاس میں قبائلی عمائدین اور سول و فوجی حکام شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے توپ خانے سے گولہ بارود اور مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 7 شہری شہید اور 26 افراد زخمی ہوئے تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved