
نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا گیا، میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آؤٹ فیلڈ گیلا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، ٹاس میں تاخیر ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز بنائے، کپتان بریسویل نے 40 بالز پر 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلیں، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved