پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کی کوچ کی بجائےکنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے مکی آرتھر کی کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی ہے، کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کی آفر کی تھی۔ تاہم مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچ کی ذمہ داری لینے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش کی تھی۔جس میں رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ،اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ سمیت تین ایونٹس کی کنسلٹنسئ شامل تھی۔ مکی آرتھر کے ساتھ معاملات ختم کرنے کے کا بعد اب پی سی بی حکام نے کسی دوسرے غیرملکی کوچ کے ساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں منگل 27 دسمبر کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ وہ مکی آرتھر کو پہلے بھی لائے تھے اور کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلیے اُن سے دوبارہ رابطہ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *