پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی

Share

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں، ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ اتوار کو ہوگا۔، رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر کی صدارت میں اوقاف ہال پشاور میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین، محکمہ موسمیات، سپارکو اور دوسرے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پورے ملک میں مطلع ابر آلود رہا اور پورے پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1446 ہجری 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہو گی۔

One comment

  1. Helpful information. Fortunate me I discovered your site accidentally, and I’m stunned why this accident didn’t happened in advance! I bookmarked it.