پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

Share

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔سیریز کے آخری میچ کیلئے سری لنکا کی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی، اسی طرح دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔