پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لئے مذاکرات آج ہونگے

Share

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پرمذاکرات کاآغازآج سے ہورہا ہے، آوئیرانٹرنیشنل کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پربات چیت کاآغاز آج سےہوگا۔آئی ایم ایف مشن چیف نیتہن پورٹر وفدکی سربراہی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کا قرض پروگرام لیناچاہتاہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان طویل قرض پروگرام لینا چاہتا ہےجس کادورانیہ3 سے4 سال ہوسکتاہے اور نئے قرض پروگرام لینےکیلئےپاکستان کوسخت ترین شرائط کاسامناکرنا پڑسکتاہے۔ذرائع کے مطابق نئےقرض پروگرام میں بجلی سہ ماہی بنیادوں پرمہنگی کرنا پڑ سکتی ہے اور گیس کےریٹ ششماہی بنیادوں پربڑھانے پڑسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف نئےبجٹ میں ریلیف مزیدکم کرنےکا مطالبہ کرسکتاہے تاہم پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات سےقبل ایک تعارفی سیشن بھی ہوگا۔