
پاکستان اور انگلینڈ کے ملتان ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔سی پی او صادق ڈوگر کے مطابق ملتان ٹیسٹ میچ میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی دیں گے، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھی شامل ہوں گے۔سی پی او صادق ڈوگر کے مطابق تمام اہم مقامات اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں بڑا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔سی پی او کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم آنے والوں کےلیے فاطمہ جناح ٹاؤن میں گاڑیوں کی پارکنگ ہوگی، شائقین کو اسٹیڈیم تک خصوصی شٹل بس سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved