
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان کے وکٹ کیپر بھی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہیں جبکہ اس فہرست میں انگلینڈ کے سیم کرن، بھارت کے سوریا کمار یادیو اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی شامل ہیںپاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوراڈ جیت چکے ہیں، وہ مسلسل دوسری بار اس ایوارڈ کے نامزد کیے گئے ہیں۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے پاکستان کی آل راؤنڈر ندا ڈار، بھارت کی سمریتی مندھنا، نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن اور آسٹریلیا کی تاہلیا میگرا بھی نامزد کی گئی ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved