
ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے مات دے دی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 147 رنز اسکور کیے۔پاکستانی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف 4 گیندوں پہلے 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔فخر زمان نے 45، صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 16، کپتان سلمان علی آغا 1، بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔عثمان خان نے 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔اس سے قبل برائن بنیٹ کے 49 اور کپتان سکندر رضا کے ناٹ 34 رنز کی بدولت زمبابوے نے اسکور بورڈ پر147 رنز اسکور بورڈ پر سجائے تھے۔گرین شرٹس کے محمد نواز نے 2، شاہین آفریدی، ابرار احمد، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔میچ کی ٹاس کےلیے سلمان علی آغا اور زمبابوے کے کپتان سکندر رضا میدان میں اترے۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ یہ عام پنڈی کی پچ جیسی نہیں لگ رہی، امید ہے کہ بعد میں بولنگ کے ذریعے اوس سے بچا جا سکے گا۔سکندر رضا نے کہا کہ وہ سیریز کےلیے واقعی پرجوش ہیں، وکٹ معمول سے سسٹ دکھائی دے رہی ہے۔پاکستان الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے۔پچ سے متعلق بازید خان کا کہنا ہے کہ عام طور پر پچ میں ہلکی سی چمک ہوتی ہے، یہ ایسی نہیں لگ رہی، ہوسکتا ہے گیند ایک سطح پر رک جائے، سردی کافی ہے، اگر اوس پڑی تو گیند بلے پر کافی بہتر طریقے سے آئے گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved