ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا

Share

مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹ کیے تھے، ان عالمی دوروں کے دوران انہوں نے ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالر کمائے تھے۔ ٹیلر سوئفٹ نے جب عملے کو 197 ملین ڈالر بونس کا بتایا تو لوگوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے۔علاوہ ازیں گلوکارہ نے اپنے عملے کو اظہارِ تشکر کا خط بھی دیا