ٹوئٹر نے صارفین کے لیے نئی حدبندیاں متعارف کرا دیں

Share

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف کرادی ییں۔کمپنی مالک ایلون مسک کے مطابق تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہولڈر ایک دن میں 10 ہزار تک پوسٹ پڑھ سکیں گے۔غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس ہولڈر ایک دن میں ایک ہزار پوسٹ پڑھ سکیں گے۔

نئے غیرتصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر ایک دن میں صرف 500 پوسٹ پڑھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کو ڈیٹا تک رسائی میں مشکل کا سامنا رہا تھا