
ترمپ اور پوتن کی الاسکا ملاقات ختم، پیوٹن ماسکو، ٹرمپ واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں مگر کوئی معاہدہ نہ ہو سکا، امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان الاسکا میں ہونے والی اہم ملاقات ختم ہوگئی، جس کے بعد دونوں رہنما اپنے اپنے ملکوں کی طرف روانہ ہوگئے۔الاسکا میں ہونے والی اس تین گھنٹے کی ملاقات میں یوکرین کے تنازعے کو ختم کرنے پر بات چیت کی گئی، لیکن کوئی واضح معاہدہ سامنے نہیں آیا۔ ترمپ نے الاسکا سے

روانگی سے قبل ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے قبل میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وہ نیٹو اور کیف سے رابطہ کریں گے۔دوسری طرف، پوتن نے اپنے طیارے میں سوار ہونے سے قبل الوداعی اشارے کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مزید ملاقاتیں ممکن ہیں۔ روسی صدر نے الاسکا سے روانگی سے قبل فورٹ رچرڈسن میموریل قبرستان میں سوویت فوجیوں کی قبروں پر پھول چڑھائے، جو اس ملاقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ تاہم، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو اس ملاقات میں شامل نہیں کیا گیا، جس پر یوکرین کی جانب سے شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ملاقات کے بعد، کئی تجزیہ نگاروں نے اسے روس کے لیے سفارتی فتح قرار دیا ہے، کیونکہ پوتن نے عالمی سیاست میں روس کی پوزیشن کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، امریکی حکومت کے اندر اور یورپی اتحادیوں میں اس ملاقات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، خاص طور پر یوکرین کے تنازعے کے تناظر میں۔ یہ ملاقات، جو صرف تین گھنٹے جاری رہی، روس کی طرف سے متوقع پانچ گھنٹوں کے مقابلے میں مختصر تھی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved