ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کی رسم نکاح کل وقار یونس چھوٹے بھائی سے ہوگی

Share

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کی رسم نکاح کل سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس سے ہوگا۔قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب کل لاہور میں ہوگی، عالیہ ریاض کا نکاح سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس سے ہوگا۔علی یونس بھی پیشے کے اعتبار سے کرکٹ کمنٹیٹر ہیں، رسم نکاح کے موقع پر قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی رسم چند روز قبل واہ کینٹ میں ہوئی تھیآل راؤنڈر عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی 20 میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔