ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر فل سیمنز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

Share

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر فل سیمنز کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ۔

کراچی کنگز نے سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر فل سیمنز کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور انہیں ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

فل سیمنز 2016 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ تھے، سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ فل سمینز 1987 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے ہوم گراؤنڈ نیشنل سٹیڈیم میں کھیل چکے ہیں۔