وفاقی کابینہ نے الیکشن میں فوج، رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی

Share

وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں فوج، رینجرز اور دوسری سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی، حساس حلقوں میں بطور کوئیک رسپانس فورس فرائض سرانجام دیں گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے عام انتخابات 2024ء میں فوج، رینجرز اور دوسری سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دے دی۔الیکشنز کے دوران فورسز حساس حلقوں میں بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی انجام دیں گی۔کابینہ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات پر کمیٹی قائم کی گئی، جس کی سربراہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ہوں گی۔اعلامیہ کے مطابق نجکاری، خارجہ امور، تجارت، توانائی، قانون و انصاف، آئی ٹی وزراء کمیٹی میں ہوں گے، کمیٹی تجاویز پر اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی