وزیر کیوں بنے؟ عمران خان صوبائی وزیرخیال کاسترو پر برہم

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خیال احمد کاسترو کے صوبائی وزیر بننے پر ناراض ہوگئے۔خیال احمد کاسترو نے پنجاب کے صوبائی وزیر کی حیثیت سے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے خیال احمد کاستروسے حلف لیا اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد خیال احمد کاسترو پارٹی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے کسی شیڈول کے بغیر زمان پارک جاپہنچے۔ملاقات کے دوران عمران نے خیال احمد کاسترو سے ملاقات میں برہمی کااظہار کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتا تھا کہ آپ کو وزیر بنایا جارہا ہے۔ آپ کے کابینہ میں شامل ہونے اوروزیر کا حلف اٹھانے سے ہمارے موقف کو نقصان پہنچا۔خیال احمد کاسترو سب کچھ خاموشئ کے ساتھ سنتے رہے اور ملاقات کے بعد رخصت ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *