وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی تیسری بیوی ایف آئی اےطلب

Share

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور کو ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور پیش نہ ہو سکیں۔ ان کے وکیل اطہر کیانی نے ایف آئی اے میں پیش ہوکر مزید وقت طلب کرلیا۔آمدن سے زائد اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم جمع ہونے کی رپورٹ ملنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سائرہ انور کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں 3 جنوری کو طلب کیا تھا، تاہم ان کے وکیل ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سائرہ انور نجی مصروفیات کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکتیں، لہٰذا مزید وقت دیا جائے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے وکیل کا تحریری جواب لے کر پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سائرہ انور پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری بیوی ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق انکےپاس لاہور سمیت دیگر شہروں میں گھریلو کمرشل پراپرٹی کی بڑی تعداد موجود ہے اور ان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *