
خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی پے، سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ مساجد میں کتے باندھنے اور حساس اداروں کے خلاف بےبنیاد الزامات لگانے پر سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔سائبرکرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست ، قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔متن کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی میڈیا ٹاک کی اور پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو کو پھیلایا گیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved