وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مستعفی ہوگئے

Share

علی امین گنڈا پور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھیج دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کی پوزیشن بانیٔ پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے لیڈر اور بانیٔ پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔ان کا کہنا ہے کہ اپنے دور میں صوبے کا مالی استحکام اور امن بحال کیا، ہم نے جنگ زدہ صوبے کو تعمیرِنو کی طرف گامزن کیا، ساتھ دینے پر کابینہ، اراکینِ اسمبلی اور انتظامی افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں