
گورنر خیبر پختون خواہ کو سرکاری دورے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر فراہم نہ کرنے کے بعد گورنر کے پی نے سخت اقدامات اٹھا لئے۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہےگورنر کے پی غلام علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں نہیں اتر سکے گا، وزیراعلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، ذاتی ہیلی کاپٹر کے لیے وزیراعلی اپنے گھر میں بندوبست کریں۔حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈ نگ کی اجازت ہو گی۔خیال رہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved