وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

Share

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شرپسندوں کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، سول و عسکری قیادت کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔وزیراعظم شہباز شریف کو گزشتہ روز اتحادیوں اور رہنماؤں کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کلب طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر کو منعقد ہونے کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *