ورلڈکپ: افغانستان کیخلاف نیدرلینڈ کی بیٹنگ جاری

Share

ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں افغانستان کے خلاف نیدرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنؤ میں کھیلا جارہا ہے، نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔نیدرلینڈزکی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین ویسلے بیریسی اور میکس ڈاؤڈ نے کیا تھا۔ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رنز پر آؤٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ پوائنٹس کے اعتبارسے افغانستان چھٹے اور نیدرلینڈز آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔