ورجینیا:مسلح شخص کی وال مارٹ میں فائرنگ، 10افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی

Share

امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک، جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔ جسکے بعد قاتل نے خود کشی کر لی، امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق واقعہ ورجینیا کے شہر چیساپیک میں پیش آیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر چیساپیک کی پولیس نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وال مارٹ میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور وال مارٹ اور اطراف کا علاقہ سیل کیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، فی الحال حملہ آور سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتے۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا اسٹور کا مینجر تھا، جس نے پہلے اسٹور میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *