
فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بدھ کی صبح سے جاری وحشیانہ اسرائیلی بم باری سے 84 فلسطینی شہید ہو گئے۔فلسطینی وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق 55 فلسطینیوں کو غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں شہید کیا گیا۔عرب میڈیا نے فلسطینی وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں 20 فلسطینی شہید ہوئے اور 125 دیگر زخمی ہوئے۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 52 ہزار 928 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 19 ہزار 846 زخمی ہو گئے. دوسری جانب اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم کے جواب میں حماس کے حملے بھی جاری ہیں۔ اس حوالے سے بدھ کو غزہ سے حماس کے میڈیا سیل کے مطابق رفح شہر کے مشرق میں دراندازی کرنے والے دشمن (قابض اسرائیلی فوج) کے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس کے میڈیا سیل کے مطابق اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved