نیو جرسی میں پاک ڈے پریڈ میں نعرے بازی پر ایک شخص زیر حراست، رہائی

Share

نیو جرسی میں پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر نعرے بازی کرنے پر پی ٹی آئی کے حامی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پاکستان ڈے کی تقریب کے دوران کچھ افراد نے سیاسی نعرے بازی کی، پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی اور بحث و تکرار کے بعد ایک کارکن کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کر لیا۔اس موقع پر موجود اس شخص کے دیگر تین ساتھیوں کو جلسے کے احاطے سے باہر نکال دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار حامی کو بھی رہا کر دیا