نیتن یاہو نے قطری وزیر اعظم سے دوحہ حملے پر معافی مانگ لی، اسرائیلی میڈیا

Share

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سے دوحہ پر 9 ستمبر کو ہونے والے اسرائیلی حملے پر معافی مانگ لی ہے۔اسرائیلی چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس سے جہاں وہ اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے موجود ہیں، قطری وزیراعظم سے کئی منٹ فون پر گفتگو کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور حملے میں ایک قطری سیکیورٹی اہلکار کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیااسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی یہ معافی موجودہ کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، جن کا مقصد غزہ جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد قطر نے مذاکرات میں ثالثی سے انکار کر دیا تھا، کیونکہ دوحہ میں یہ حملہ حماس کے کئی اہم رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، جو اس میں محفوظ رہے۔خیال رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملے کیے، صہیونی فوج کا ہدف فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت تھی