
نیب قانون میں ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی۔نیب رپورٹ کے مطابق نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں وزیراعظم شہباز شریف، آصف زرداری اور نوازشریف شامل ہیں، فرزانہ راجہ، یوسف رضا گیلانی، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بھی فائدہ اٹھایا۔ رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے بیٹے، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، ظفر گوندل، صادق عمرانی بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق نواب اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی، اسفند یار کاکڑ کو بھی نیب ترامیم سے فائدہ پہنچا، ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر، شیر اعظم وزیر بھی نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved