
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔نگراں وفاقی کابینہ سے متعلق اجلاس سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کابینہ نے 14 فروری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔اعلامیہ کے مطابق یو این ڈی پی کے تحت افغانستان کنٹری آفس کی گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور نئے ٹائر کابل منتقلی کی منظوری دیکابینہ نے گریڈ 20 کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ملزم عرفان قادر پر حکومت ناروے کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔نگراں وفاقی کابینہ کی وفاقی کابینہ کمیٹی نے توانائی کے 6 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ کمیٹی نے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جبکہ کابینہ کمیٹی نے نجکاری کے 7 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved