نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Share

سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھریا روڈ کے قریب پیش آیا، پولیس اہلکار ٹیل نہر چوکی پر نائٹ ڈیوٹی دے رہے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں