نوجوان بھارتی خاتون کرکٹر کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

Share

بھارتی خاتون کرکٹر راج شری کی لاش جنگل میں لٹکی ہوئی برآمد کرلی گئی۔بھارتی پولیس کے مطابق 26 سالہ کرکٹر کی لاش ریاست اوڑیسا کے شہر کٹک کے جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کرکٹر 11 جنوری سے لاپتا تھی جبکہ اس کی اسکوٹی بھی پولیس کو جنگل کے قریب سے مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیاڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی۔خاتون کرکٹر کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آجائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل لیول ٹورنامنٹ کے لیے اس علاقے میں ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا جس کے لیے منتخب کی گئی 16 رکنی ٹیم میں راج شری جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔راج شری کے ساتھ ہوٹل میں رہنے والی خاتون نے بتایا کہ بدھ کی شام ٹیم کے ارکان کے ناموں کے اعلان کے بعد وہ رو رہی تھی اور اس کے بعد وہ ہوٹل سے لاپتا ہوگئی جہاں ہمیں ٹریننگ سیشن کے لیے رکھا گیا تھا۔مرنے والی خاتون کرکٹر کے اہلخانہ نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاش پر زخموں کے نشانات تھے۔اہلخانہ کے مطابق راج شری فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹر تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *