
پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے دیرینہ ساتھیوں سے مشاورت کے دوران کہا ہے کہ وطن واپسی پرجیل بھی جانا پڑا تو کچھ عرصہ یہ بھی برداشت کر لوں گا۔نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دیا ہے۔ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کو حتمی شکل دینے کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے، کچھ قریبی ساتھیوں کی جانب سے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ کچھ نے انہیں ستمبر کے درمیان واپسی کا مشورہ دیاہے۔سابق وزیراعظم نے ساتھیوں سے کہا ہے کہ وطن واپسی پر اگر انہیں کچھ عرصہ جیل جانا پڑا تو وہ پرواہ نہیں کریں گے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved