
نوازشریف آج دوپہر دو بجے قوم سے خطاب کریں گے، انہوں نے خطاب کے اہم نکات تیارکر لئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف آج دوپہر دو بجے قوم سے خطاب کریں گے، اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نے خطاب کے اہم نکات تیارکر لئے ہیں۔ نوازشریف اپنے اوپر ہونے والے جھوٹے کیسز پر اہم انکشافات کریں گے، اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے، سزا سمیت دیگر نکات پر اظہار خیال کریں گے، اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل پر نہ پہنچانے کی وجوہات بیان کریں گے۔آج کے خطاب میں مسلم لیگ ن کے قائد پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کا مطالبہ کریں گے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved