نشان حیدر سوارمحمد حسین شہید کی 51ویں برسی،پاک فوج کےچاق و چوبنددستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا

Share

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کی 51ویں برسی کی تقریب گوجر خان کے قریب ڈھوک محمد حسین میں منائی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عرفان نے سوار محمد حسین شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *