
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما اورسابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو میں علیم خان نے کہا کہ نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں، اس لیے جب بھی لندن آتا ہوں، ان سے ملاقات کرتا ہوں، نواز شریف سے آج کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔علیم خان نے مزید کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں کوئی پارٹی نہیں بنا رہا ہوں اور نہ ہی کسی پارٹی میں جا رہا ہوں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved