نائن الیون کے بعد سے اب تک امریکا جنگوں پر کتنے ڈالرز خرچ کرچکا ہے؟

Share

نائن الیون کے بعد سے اب تک امریکا دنیا کے مختلف حصوں میں چھیڑی جنگوں پر 58 کھرب ڈالرز خرچ کرچکا ہے۔امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف حصوں میں چھیڑی گئی جنگوں کے دوران براہِ راست 9 لاکھ 40 ہزار افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔امریکی جنگوں کا نشانہ بننے والوں میں 30 ہزار امریکی فوجی، کانٹریکٹرز اور اتحادی بھی شامل ہیں، تحقیق کے مطابق جنگوں کے باعث بیماریوں اور خوراک و دواؤں کی کمی سے ہوئی ہلاکتیں 45 سے 47 لاکھ ہیں۔ امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ جانی نقصان عراق میں ہوا ہے جہاں تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار افراد نے جانیں گنوائیں، ان میں سوا دو لاکھ سویلینز تھے