
لاہور کے میو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کرکے زخمی شہری کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔زخمی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ملزم اور مقتول دونوں کی شناخت ہو گئی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا اور اسٹریچر پر لیٹے زخمی ساجد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہوتے ملزم کو میو اسپتال کے عملے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔مقتول ساجد کی والدہ کی مدعیت میں ملزم بوٹا اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved