میدانی علاقوں میں شدید دھند، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Share

ملک کے میدانی علاقوں میں خشک اور سرد موسم کی وجہ سے شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق میدانی علاقوں میں مسلسل خشک موسم کی وجہ سے رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسم شدید سرد ہونے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، ما نسہرہ، کوہستان اور کشمیرسمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش، برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *