منی للانڈنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو 43سال سزا

Share

راولپنڈی نے مقامی عدالت نے انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث مجرم کو 43 سال قید بامشقت اور 6کروڑ 13 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔مجرم عزیز احمد کو انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمات درج ہیں۔اسپیشل جج سنٹرل راولپنڈی امجد علی شاہ نے سزا سناتے ہوئے سپرٹنڈنٹ جیل راولپنڈی کو عملدرآمد کا حکم جاری کردیا