
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے جوڑے کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں منگیتر اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے والے ملزم اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔حکام کے مطابق صفورا گوٹھ کے رہائشی محمد عامر نامی ملزم کو جوڑے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم خاتون کی نازیبا ویڈیو کے ذریعے شوہر اور بیوی کو ہراساں کر کے ان سے رقم وصول کر رہا تھا، دوسری جانب عدالتی احکامات پر ملزم روی کمار اور اس کے بھائی سنیل کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم روی اپنے بھائی کی مدد سے نازیبا مواد پر مبنی ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی منگیتر اور اس کے اہلِ خانہ کو ہراساں کر رہا تھا۔ہراسگی کا شکار خاتون کی ملزم روی کمار سے کئی برس سے منگنی چلی آ رہی ہے۔ملزم کے ٹک ٹاک پر نازیبا مواد کمیونٹی میں پھیلانے سے متاثرہ خاتون کی بہن کو طلاق ہو گئی۔مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاک ٹاک بند کر دی گئی تاہم خاتون اور اس کے اہلِ خانہ کو علاقے سے نکلوانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ایف آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی کے بعد سے دونوں ملزمان روپوش ہو گئے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved